رسائی کے لنکس

اعصام الحق کی جوڑی نے میامی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


اعصام الحق (فائل فوٹو)
اعصام الحق (فائل فوٹو)

اعصام اور روزے کی جوڑی نے پولینڈ کے مارسن متکوسی اور موریس فیرسٹنگبرگ کو چھ، چار اور چھ، ایک سے شکست دی۔

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھی جولین روزے نے میامی اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز فائنل جیت لیا۔

اعصام کی جوڑی نے پولینڈ کے مارسن متکوسی اور موریس فیرسٹنگبرگ کو چھ، چار اور چھ، ایک سے شکست دی۔

اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر ٹینس ڈبلز کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہیں اور اس جوڑی نے سیمی فائنل میں دوسرے نمبر پر براجمان اسپین کی جوڑی کو شکست دی تھی۔

اعصام الحق اور جولین روزے کی جوڑی کی کسی بھی ماسٹر ٹائیٹل کے لیے تیسری فتح تھی۔
XS
SM
MD
LG