رسائی کے لنکس

اینڈی مرے ٹینس کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

سال کے آخری بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد اینڈی مرے اس سال کے اختتام پر ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

لندن میں کھیلے جانے والے ’اے ٹی پی ورلڈ ٹوور‘ ٹینس کے فائنل میچ میں برطانیہ کے کھلاڑی اینڈی مرے نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سال کے آخری بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد اینڈی مرے اس سال کے اختتام پر ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کو چھ، تین اور چھ، چار سے شکست دی۔

نوواک جوکووچ نے کہا کہ میچ کے ابتدا ہی سے مرے بہت اچھا کھیلے اور وہ جیت کے حق دار تھے۔

سال 2000ء کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ سال کے اختتام پر کسی ٹورنامنٹ میں کامیابی کی بنا پر ہی کوئی ٹینس کھلاڑی سال کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آسکا ہو۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے لگ بھگ 17 ہزار شائقین ٹینس اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG