رسائی کے لنکس

آسٹریلین اوپن آزرینکا نے جیت لیا


وکٹوریہ آزرینکا فاتح ٹرافی کے ساتھ مسکراتے ہوئے

وکٹوریہ آزرینکا فاتح ٹرافی کے ساتھ مسکراتے ہوئے

ٹورنامنٹ میں خواتین کے فائنل میچ میں آزرینکا نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے لی کو چار۔ چھ، چھ۔ چار اور چھ۔ تین سے شکست دی۔

عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزرینکا نے چین کی لی نا کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن جیت لیا۔

میلبورن میں کھیلے جانے والے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے فائنل میچ میں آزرینکا نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے لی کو چار۔ چھ، چھ۔ چار اور چھ۔ تین سے شکست دی۔

ادھر انگلینڈ کے اینڈی مرے راجر فیڈرر کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

میلبورن میں کھیلے جانے والے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے مردوں کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین مرے نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

چار گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں مرے نے سوئٹزرلینڈ کے فیڈرر کو چھ۔ چار، چھ۔ سات، چھ۔ تین، چھ۔ سات اور چھ۔ دو سے شکست دی۔

اس بھرپور مقابلے میں دو ٹائی بریکرز میں فیڈرر نے کامیابی حاصل کی تھی۔

اتوار کو ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ سے ہوگا۔ جوکووچ نے سیمی فائنل میں اسپین کے فیڈرر کو شکست دی تھی۔
XS
SM
MD
LG