رسائی کے لنکس

امپائر کو گیند مارنے پر ٹینس کھلاڑی پر 7 ہزار ڈالر جرمانہ


انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی دانستہ طور پر امپائر کو گیند نہیں مارنا چاہتے تھے

کینیڈا کے ایک سترہ سالہ ٹینس کے کھلاڑی ڈینس شپووالوف کو میچ کے دوران امپائر کو گیند مارنے پر سات ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جب ڈیوس کپ کا میچ ڈینس شپووالوف اور برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمنڈ کے درمیان جاری تھا۔

کینڈین کھلاڑی ڈینس شپووالوف میچ کے دو سیٹ چھ، تین اور چھ چار سے ہار چکے تھے اور تیسرے سیٹ میں بھی وہ دو، ایک سے پیچھے تھے کہ اس دوران اُنھوں نے غصے سے ٹینس بال کو ہٹ کیا جو کہ امپائر ارنوڈ گیبس کی آگ میں جا لگا۔

اس واقعہ کے بعد میچ فوری طور پر روک دیا گیا اور برطانوی کھلاڑی کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹیڈ پریس‘ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی دانستہ طور پر امپائر کو گیند نہیں مارنا چاہتے تھے اور اُنھوں نے ریفری کے کمرے میں امپائر گیبس سے معذرت بھی کی۔

بیان کے مطابق امپائر گیبس احتیاطی طور پر اوٹاوا کے جنرل اسپتال میں معائنے کے لیے گئے اور ڈاکٹروں کے مطابق اُن آنکھ محفوظ رہی۔

بتایا جاتا ہے کہ امپائر گیبس منگل کو فرانس میں اپنی آنکھ کے ڈاکٹر سے مزید معائنہ کروائیں گے۔

XS
SM
MD
LG