رسائی کے لنکس

اعصام، بوپنا فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


اعصام الحق اور روہان بوپنا (فائل فوٹو)
اعصام الحق اور روہان بوپنا (فائل فوٹو)

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہان بوپنا نے فرانس میں جاری فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاک بھارت جوڑی نے پیر کے روز گرینڈ سلیم ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلے کے تیسرے مرحلے میں قازقستان کے آندرے گولوبیو اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومین کے خلاف اسٹریٹ سیٹ فتح حاصل کی۔

ٹینس کی عالمی ڈبلز رینکنگ میں ففتھ سِیڈڈ پاک- بھارت ایکسپریس نے اپنے حریفوں کو ایک گھنٹہ اور نو منٹ طویل میچ میں 3-6، 5-7 سے شکست سے دوچار کیا۔

اس سے قبل اعصام اور بوپنا نے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں آندریس سیپی اور سیمون ویگنوزی پر مشتمل اطالوی جوڑی کو 3-6 اور 2-6 سے جبکہ دوسرے راؤنڈ میں ارجنٹینا کے میکسیمو گونزالیز اور جاپان کے کی نیشیکوری کو تین سیٹ سے شکست دی تھی۔

فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی کے بعد گزشتہ چار گرینڈ سلیم ایونٹس میں یہ تیسرا موقع ہے کہ پاک بھارت جوڑی ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلے گی۔

فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں اعصام اور بوپنا کا مقابلہ امریکہ کے مائیک اور باب برائن سے ہوگا جو گزشتہ سال یو ایس اوپن کے فائنل میں پاک بھارت جوڑی کو شکست سے دوچار کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG