رسائی کے لنکس

امریکہ کی سرینا ولیمز کی ایک اور کامیابی


سرینا ولیمز

سرینا ولیمز

سرینا ولیمز نے سربیا کی یلینا ینکووچ کو شکست دے کر فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ٹینس کی عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے سربیا کی یلینا ینکووچ کو شکست دے کر فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ساؤتھ کیرولینا میں کھیلے جانے والے فائنل میں سرینا ولیمز نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود سربیا کی ینکووچ کو شکست دے دی۔

سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی تھی۔

دوسرے سیٹ میں سرینا نے روایتی کھیل پیش کیا اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کی مقابلہ ایک ایک سے سیٹ برابر کر دیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی سرینا نے عمدہ کارکردگی برقرار رکھی اور چھ دو سے سرب کھلاڑی کو ہرانے کے بعد تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام لیا۔

سرینا ویلیم کی ٹینس کے عالمی مقابلوں میں یہ انچاسویں کامیابی ہے۔
XS
SM
MD
LG