رسائی کے لنکس

امریکہ: مغربی ورجینیا، چند علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال


مغربی ورجینیا میں 300,000 صارفین پر پانی استعمال کرنے پر گذشتہ ہفتے اُس وقت پابندی عائد کر دی گئی تھی جب مغربی ورجینیا کے دریائے ایلک میں 7,500 گیلن مہلک کیمیائی مادے شامل ہو گئے تھے۔

مغربی ورجینیا کے عہدیداروں نے منگل کے روز 35,000 صارفین کے لیے پینے کے پانی پر لگائی پابندی اٹھا لی ہے۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے مغربی ورجنیا کے دریا میں مہلک کیمیکلز کے اخراج کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے اور مقامی حکام نے ان پر نل میں آنے والا پانی استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مغربی ورجینیا کے ریاستی دارالحکومت چارلسٹن میں ساؤتھ سائیڈ اور ساؤتھ رج کے علاقوں کے مکینوں کو اب نل سے پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مغربی ورجینیا میں ’امریکن واٹر‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وہ یہ پانی پینے اور دیگر کاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

مغربی ورجینیا میں 300,000 صارفین پر پانی استعمال کرنے پر گذشتہ ہفتے اُس وقت پابندی عائد کر دی گئی تھی جب مغربی ورجینیا کے دریائے ایلک میں 7,500 گیلن مہلک کیمیائی مادے شامل ہو گئے تھے۔

امریکی سینیٹر جو مینکن نے ایم ایس این بی سی کو بتایا، ’ہم درجہ بہ درجہ نارمل حالات کی طرف پلٹ رہے ہیں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ کل شام تک تمام صارفین کو پانی مہیا ہوگا‘۔

اس سے قبل پیر کے روز مقامی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پانی کی بحالی اور پانی سے منسلک تمام سسٹم کی بحالی اور درستگی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG