رسائی کے لنکس

امریکہ: طوفانی بگولوں سے تین درجن گھر تباہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بدھ دیر گئے آنے والے دوسرے طوفانی بگولوں کےسلسلے سے کئی گاڑیاں الٹ گئیں جبکہ بجلی کے کئی کھمبے اکھڑ گئے۔

امریکہ کی وسط مغرب میں واقع اوکلاہوما، کنساس اور نبراسکا کی ریاستوں میں بدھ کو آنے والے طوفانی بگولوں کے ایک سلسلے سے تقریباً تین درجن کے قریب مکان تباہ ہو گیے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ نقصان اوکلاہوما کے دارالحکومتاوکلاہوما سٹی کے نواحی علاقے میں ہوا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اوکلاہوما سٹی کے جنوب مغرب سے ٹکرانے والے طوفانی بگولوں سے کم سے کم 35 گھر تباہ ہو گئے ہیں اورطوفان سے ایک چڑیا گھر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔


بدھ دیر گئے آنے والے دوسرے طوفانی بگولوں کےسلسلے سے کئی گاڑیاں الٹ گئیں جبکہ بجلی کے کئی کھمبے اکھڑ گئے۔


ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


اس طوفان کی وجہ سے اوکلاہوما سٹی میں شدید بارش ہوئی جبکہ موسمیات کے قومی ادارے کی طرف سے اچانک سیلاب آنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

امریکہ کے اس حصے میں طوفانی بگولے کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن اکثر ان میں سے شدید تباہی کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG