رسائی کے لنکس

برسلز: شاپنگ سنٹر میں سکیورٹی انتباہ، دھماکا خیز مواد نہیں ملا


پولیس اہلکار سٹی ٹو شاپنگ مال میں گشت کر رہا ہے۔ فائل فوٹو
پولیس اہلکار سٹی ٹو شاپنگ مال میں گشت کر رہا ہے۔ فائل فوٹو

برسلز کے استغاثہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے مگر کہا کہ اس کے پاس سے دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

بیلجیئم کے حکام نے منگل کو طلوع آفتاب سے قبل برسلز کے ایک بڑے شاپنگ سنٹر میں سکیورٹی انتباہ جاری ہونے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

سٹی ٹو شاپنگ سنٹر کے عملے کے مطابق یہ آپریشن ایک مشتبہ پیکج ملنے کے بعد جاری کیا گیا۔ بیلجیئم کے روزنامہ ’سٹینڈرڈ‘ نے برسلز پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص نے پولیس کو ٹیلی فون کر کے اپنے آپ کو شاپنگ مال کے باہر دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

برسلز کے استغاثہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے مگر کہا کہ اس کے پاس سے دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

برسلز کے دفتر استغاثہ کی ترجمان نے کہا کہ ’’اس سے اس وقت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے پاس کوئی دھماکا خیز مواد موجود نہیں تھا۔‘‘

اسی دوران وزیراعظم چارلس مائیکل نے منگل کی صبح اپنے پروگرام میں تبدیلی کرتے ہوئے بیلجیئم کے کرائسس سنٹر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

انہوں نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ ’’صورتحال اب قابو میں ہے۔ سکیورٹی سروسز انتہائی چوکس ہیں۔‘‘

اس شاپنگ سنٹر کو تحقیقات کے لیے بند کر دیا گیا اور میٹرو سٹاپ کے نزدیک صرف ایک خارجی راستہ کھلا ہے جہاں فوجی مسافروں کے بیگوں اور دیگر اشیا کی تلاشی لے رہے ہیں۔

مارچ میں برسلز کے ایئرپورٹ اور زیر زمین ٹرین اسٹیشن پر حملوں کے بعد بیلجیئم میں دہشت گردی کا انتباہ جاری کیا گیا تھا جو اب تک ختم نہیں کیا گیا۔ ان حملوں میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG