رسائی کے لنکس

دہشت گردی کی سازش، سعودی شخص کو عمر قید کی سزا


Khalid Ali-M Aldawsari, police photo
Khalid Ali-M Aldawsari, police photo

امریکی محکمہٴ انصاف کا کہنا ہے کہ خالد علی الداسری کو یہ سزا منگل کے روز سنائی گئی، جِس سے قبل اُنھیں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے استعمال کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا تھا

بم تیار کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ثابت ہونے پر، اسٹوڈنٹ ویزے پر امریکہ آئے ہوئے سعودی عرب کے ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جنھوں نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو ہدف بنانے کی کوشش کی تھی۔

امریکی محکمہٴ انصاف کا کہنا ہے کہ خالد علی الداسری کو یہ سزا منگل کے روز سنائی گئی، جِس سے قبل اُنھیں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے استعمال کی کوشش کا مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نےدھماکہ خیز ہتھیار بنانے اور ممکنہ امریکی اہداف طےکرنے کے کام کے بعد کیمیائی مواد اور آلات خریدے تھے۔

الداسری 2008ء میں امریکہ میں داخل ہوا اور ٹیکساس کے شہر لبوک کے قریب ایک کالج میں داخلا لیا۔ معاون اٹارنی جنرل لِزا موناکو نے بتایا ہے کہ الداسری ’حملے کی غرض سے امریکہ آیا‘ تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک بلاگ اور ذاتی تحریر میں مبینہ طور پر تشدد پر مبنی جہاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ اُس نے اپنے آپ کو ایک اِی میل روانہ کیا تھا جس کا عنوان ’ظالم کا گھر ‘ تھا، جس میں سابق صدر بش کے ٹیکساس کے گھر کا ایڈریس درج تھا۔

اُن کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور اپارٹمنٹ کی تلاشی لینے کے بعد، حکام نے فروری 2011ء میں الداسری کو گرفتار کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG