رسائی کے لنکس

داعش کی معاونت کا الزام، بروکیلن سے تین افراد گرفتار


ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے امریکہ میں دہشت گردی کی تیاری شروع کر رکھی تھی، تاکہ داعش کے احکامات ملنے پر یہاں بھی کارروائی کر سکیں، جبکہ انھوں نے دولت اسلامیہ کو اوبامہ کے قتل کی پشکش بھی کی تھی

ایف بی آئی نے نیویارک کے علاقے بروکلین سے تین مسلم نوجوانوں کو اسلامی ریاست کی معاونت کی سازش اور شام جاکر جہاد میں شریک ہونے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔


ایف بی آئی کے جاری کردہ ایک اخباری بیان کے مطابق، تینوں ملزمان کا تعلق ازبکستان اور ترکمانستان سے ہے۔

ایک ملزم، ابرار جیسوف کو بدھ ہی کی صبح جے ایف کے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جہاں سے وہ ترکی جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ وصول کر رہا تھا۔

ملزم اختر سیکندروف اور عبدالرسول حیسن روف سمیت تینوں ملزمان کو بروکلین کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان ملزمان کو انٹرنیٹ پر ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کے دوران پکڑا گیا، جب انھوں نے ازبک زبان میں داعش کے نظریات کا پروپگنڈہ میٹریل پوسٹ کیا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے امریکہ میں دہشت گردی کی تیاری شروع کر رکھی تھی، تاکہ دولت اسلامیہ کے احکامات ملنے پر یہاں بھی کارروائی کر سکیں، جبکہ انھوں نے داعش کو اوبامہ کے قتل کی پشکش بھی کی تھی۔


بعد میں، ایف بی آئی حکام نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے ایک سوال پر بتایا کہ ترکی روانہ ہونے والے ملزم کا کہنا تھا کہ وہ فضاٴ میں جہاز کا رخ داعش کی جانب موڑنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

XS
SM
MD
LG