رسائی کے لنکس

العنابی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل


فائل

فائل

ابو عبیدہ یوسف العنابی الجزائر میں القائدہ کی شاخ اسلامی مغرب ( اے کیو آئی ایم) کے رکن ہیں، اور اس کی میڈیا ٹیم کے چیف کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں

امریکی محکمہٴخارجہ نے القائدہ الجزائر شاخ کے سربراہ، ابو عبیدہ یوسف العنابی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

محکمہٴخارجہ کے جاری کردہ انتظامی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ابو عبیدہ یوسف العنابی کی امریکہ میں موجود تمام جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کے علاوہ کسی امریکی شہری کی جانب سے ان سے کسی طرح کی لین دین پر ممانعت لاگو کردی گئی ہے۔

ابو عبیدہ یوسف العنابی الجزائر میں القائدہ کی شاخ اسلامی مغرب ( اے کیو آئی ایم ) کے رکن ہیں، اور وہ ’اے کیو آئی ایم‘ کے نمایاں رکن ہیں اور اس کی میڈیا ٹیم کے چیف کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

اپریل 23 کو العنابی نے ایک ویڈیو پیغام میں مالی میں فرانس کے ملوث ہونے کے جواب میں، انتہا پسندوں کو دنیا بھر میں فرانسسی مفادات کے خلاف مسلح کارروائیوں پر اکسایا تھا۔

XS
SM
MD
LG