رسائی کے لنکس

پاکستانی جنگ جو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کُشی کر لی


پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک
پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک


پاکستان میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ جنگ جوؤں کے ایک کمانڈر نے پولیس کے ایک چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو ایک دستی بم کا دھماکا کر کے ہلاک کر لیا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ پشاور میں عرفان نامی جنگ جو نے جب خود کشی کے لیے دھماکا کیا تو چار پولیس افسر زخمی ہو گئے۔

پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ہی سیکیورٹی فورسز نے سوات کے علاقے میں ایک کارروائى کے دوران جنگ جوؤں کے دو کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔

اسی دوران پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے لیے فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

کراچی میں پھیلتے ہوئے تشدّد پر مقامی لیڈروں کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ تشویش میں اضافہ خاص طور پر جمعے کے روز اُس واقعے کے بعد ہوا جس میں کم سے کم آٹھ مشتبہ جنگ جو اُس وقت ہلاک ہو گئے جب انہوں نے اتفاق سے اُس گھر کو دھماکے سے اُڑا دیا، جو اُن کا محفوظ ٹھکانا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کم سے کم دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG