رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت


پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

جمعرات کے روز سنچورین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

جمعرات کے روز سنچورین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل بارش کے باعث میچ کا آغاز ملتوی کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بھارتی ٹیم تین ٹیسٹ میچ، دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے مطابق بھارت دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم اور ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آئندہ سال فروری، مارچ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے عین قبل بھارت کے دورہ جنوبی افریقہ کو ٹیم کی تیاری کےلیے بہت اہم قرار دیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG