رسائی کے لنکس

ٹیکساس: چرچ کی وین اور ایک گاڑی میں تصادم، 13 ہلاک


حادثے کے بعد کی تصویر
حادثے کے بعد کی تصویر

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں ایک چرچ کے 14 سینیئر ممبر سوار تھے۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جنوب مغرب میں ایک ’پک اپ‘ گاڑی اور چرچ کی وین میں تصادم سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی سہ پہر ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں ایک چرچ کے 14 سینیئر ممبر سوار تھے جب کہ ’پک اپ‘ ٹرک میں صرف ڈرائیور تھا۔

چرچ کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ چرچ کے ممبر پرفضا مقام پر تین دن گزارنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

تاحال عہدیداروں کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ’پک اب‘ ٹرک کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG