رسائی کے لنکس

تھائی جنرل کے سر میں گولی، مظاہرین کی ناکہ بندی کا کام جاری


یہ کام سنائپر کا ہے: عینی شاہد

تھائی لینڈ میں سکیورٹی فورسز نے بنکاک میں مظاہرین کو احاطے میں لے لیا ہے۔ اس دوران سرخ پوشوں کے حامی ایک جنرل کے سر میں گولی لگی ہے۔

جنرل کو، جن کا نام کھتیّا سواس دی پھَل ہے، اس وقت گولی ماری گئی جب وہ نیو یارک ٹائمز کے رپورٹر تھامس فُلر کو انٹرویو دے رہے تھے۔
وی او اے کے نمائندے ڈینیل شارف اس شوٹنگ کے عینی شاہد ہیں جو سرخ پوشوں کی جلسہ گاہ کے اندر وقوع پزیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے یہ کسی سنائپر کا کام ہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ فوج مظاہرے کی ناکہ بندی کرنے والی ہے تاکہ مظاہرین منتشر ہو جائیں۔ اور یہ کہ اس کارروائی میں سنائپروں یعنی چھپ کر گولی چلانے والوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

جنرل کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہےَ۔

XS
SM
MD
LG