رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: ہزاروں مظاہرین کا مرکزی بنکاک چھوڑے کا حکم ماننے سے انکار


بنکاک میں مظاہرات
بنکاک میں مظاہرات

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پکڑ دھکڑ کے خطرے کے باوجود ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے پیر کے روز اپنے قلعہ بند کیمپ چھوڑنے کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وسطی بنکاک کے اس علاقے پر سے، جہاں مظاہرین نے اپنا قبضہ جمارکھاہے، ایک فوجی طیارے نے پرواز کرکے وہاں اشتہار گرائے ، جن میں مظاہرین کو سہ پہر تین بجے تک اپنی پوزیشنیں خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوشخص وہاں رکے گا، اسے دو سال قید کی سزا کاسامنا کرنا پڑے گا۔

اتوار کے روز ایک فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ سکیورٹی فورس غیر جانب دار تنظیموں جیسے ریڈکراس وغیر ہ کو خواتین، بچوں ، بزرگوں اور غیر مسلح افراد کوعلاقہ چھوڑنے میں مدد کرنے کی اجازت دے گی۔ تاہم وہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں کے جانے کی اطلاعات نہیں ملیں ۔ او ر ایسی کوئی علامات موجود نہیں ہے کہ فوج نے مظاہرین کے کیمپوں کے خلاف کوئی کارروائی کی ہو۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز تصادم پھوٹ پڑنے کے بعد سے کم ازکم 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سرخ پوشوں کے ساتھ کام کرنے والا ایک فوجی جنرل بھی شامل ہے۔

میجر جنرل کتھیا پھَل کوجمعرات کے روزچھپ کرسر میں گولی ماری گئی تھی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کو ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG