رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے تین فوجی ہلاک


تھائی لینڈ: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے تین فوجی ہلاک

تھائی لینڈ: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے تین فوجی ہلاک

تھائی لینڈ میں حکام نے کہا ہے کہ اتوار کو برما کی سرحد کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

ایک ہفتے سے کچھ زائد عرصے کے دوران اس علاقے میں گر کر تباہ ہونے والا یہ تیسرا فوجی ہیلی کاپٹر ہے۔ ان تینوں حادثات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہے۔

بیل 212 ساخت کا ہیلی کاپٹر گزشتہ منگل کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں واپس لانے جا رہا تھا۔ منگل کو تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر اس مقام کی جانب پرواز کر رہا تھا جہاں 16 جولائی کو ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

منگل کو پیش آنے والے حادثے میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل پانچ افراد مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG