رسائی کے لنکس

’موت کا سوداگر‘ تھائی لینڈ کی عدالت میں پیش


’موت کا سوداگر‘ تھائی لینڈ کی عدالت میں پیش

’موت کا سوداگر‘ تھائی لینڈ کی عدالت میں پیش

اسلحہ کے ایک مبینہ روسی بیوپاری وکٹر بوٹ (Victor Bout)جسے ”موت کے سوداگر “ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ، پیر کو بنکا ک کی ایک عدالت میں پیش ہوا جو یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا اُسے امریکہ بدر کیا جاسکتا ہے ۔

وکٹر بوٹ

وکٹر بوٹ

تینتالیس سالہ بوٹ سابق سوویت یونین میں ائیرفورس آفیسر تھا اور ممکنہ طور پر اُسے اگست میں تھائی لینڈ سے ملک بدر کردیاجانا تھا لیکن رواں سال امریکی استغاثہ کی جانب سے اُس پر سرمائے کی غیر قانونی منتقلی اور دھوکہ دہی کے اضافی الزمات کے بعد اُس کی ملک بدری کا عمل رک گیا۔

تھائی لینڈ کے وکلاء نے پیر کو عدالت میں یہ استدعا کی ہے کہ امریکہ کی درخواست پر اضافی الزامات پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔

بوٹ کو امریکہ کی زیرقیادت ایک خفیہ آپریشن میں 2008ء میں گرفتار کیا گیا اور اُس کی حراست کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی تنازع پیدا ہو گیا ۔ روس نہیں چاہتا کہ بوٹ کو امریکہ بھیجا جائے ۔

XS
SM
MD
LG