رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: اعلیٰ فوجی عہدیدار کے ورانٹ گرفتاری جاری


مناس کانگپاس پر انسانی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بننے والوں کو حراست میں رکھنا اور ان افراد کو بھتہ وصول کرنے لے لیے حراست میں رکھنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں جو مبینہ طور پر میانمار اور بنگلادیش سے تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

تھائی حکومت کی طرف سے تارکین وطن کو اسمگل کرنے والے ایک وسیع نیٹ ورک کے خلاف کارروائی شروع ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل مناس کانگپاس سب سے اعلیٰ حکومتی عہدیدار ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

تھائی لینڈ کے موقر اخبار 'بنکاک پوسٹ' کے مطابق 58 سالہ مناس کانگپاس پر انسانی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بننے والوں کو حراست میں رکھنا اور ان افراد کو بھتہ وصول کرنے لے لیے حراست میں رکھنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں اقتدار پر فائز فوج نے اس سے قبل اس تاثر کوکم کرنے کی کوشش کی جس میں کہا گیا تھا اس کے عہدیدار اسمگلنگ میں ملوث ہیں تاہم درجنوں نچلے درجے کے عہدیداروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ شروع ہونے والی کارروائی کی وجہ سے طویل عرصے سے جاری تارکین وطن کی مجرمانہ نقل و حرکت رک گئی ہے تاہم اس کی وجہ سے اس کا نشانہ بننے والے کئی افراد کو سمندروں میں بے یارومدگار چھوڑ دیا گیا۔

گزشہ ماہ کے دوران ہزاورں کی تعداد میں تارکین وطن تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے یا ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور بنگلادیش کے ساحلوں میں کشتیوں میں پھنسے افراد کو بچایا گیا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن ا ب بھی بحیرہ انڈیمان اور خلیج بنگال میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں وہ ان خستہ حال کشیوں میں موجود ہیں جن میں گنجائش سے زیادہ مسافر موجود ہیں اور خوراک کی فراہمی بھی کم ہورہی ہے۔

XS
SM
MD
LG