رسائی کے لنکس

بنکاک: پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ، متعدد زخمی


بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین آنسو گیس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں
بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین آنسو گیس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے تھائی لینڈ کی حکومت نے ہزاروں پولیس اہل کا تعینات کیے تھے۔

بنکاک شہر کے مرکزی حصے میں پولیس نے حکومت مخالف ایک بڑےاحتجاج پر قابوپانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا ہے۔

ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے تھائی لینڈ کی حکومت نے ہزاروں پولیس اہل کا تعینات کیے تھے۔

حکومت مخالف مظاہروں کا انتظام پاتک سیام کے حامیوں نے کیا تھا۔ مظاہرین وزیراعظم ینگ لک شنوترا کی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے۔

حکام کا کہناہے کہ پولیس نے مظاہرین کے اس گروپ کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا جو پولیس کے احکامات کی پروا نہ کرتے ہوئے رکاوٹیں توڑ کرآگے بڑھنے کی کوشش کررہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

تھائی لینڈ میں گذشتہ چھ سال سے سیاسی عدم استحکام جاری ہے جب فوج نے بغاوت کرکے موجودہ وزیر اعظم ینگ لک کے بھائی تھاکسن شنوترا کی حکومت ختم کرکے انہیں اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا۔

حزب اختلاف موجودہ حکومت پر رشوت ستانی، بدعنوانی اور نااہلی کے الزامات لگاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG