رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: مظاہرین کے قریب دھماکہ، آٹھ افراد زخمی


پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جمعہ کو حکومت مخالف مظاہرین کی مارچ کے دوران ایک دھماکے سے کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں دھماکے کی جگہ پر لوگوں کو زخمی حالت میں دکھایا گیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

کسی ممکنہ حملہ آور کو تلاش کرنے کے مظاہرین قریبی عمارتوں میں تلاش کی سرگرمیوں میں بھی مصروف نظر آئے۔

ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران فائرنگ کے بھی متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ احتجاج کرنے والے ان واقعات کی ذمہ داری حکومت پر عائد کرتے ہیں۔

حزب مخالف نے نگران وزیراعظم ینگ لک شیناواترا سے انتخابات سے قبل مستعفی ہونے اور ایک غیر منتخب ’’پیپلز کونسل‘‘ کے قیام کا مطالبہ کر رکھا ہے اور ان کے بقول یہ کونسل انتخابات سے قبل اصلاحات کرے۔

تاہم وزیراعظم ان مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ انتخابات دو فروری کو ہی ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG