رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: بم دھماکے میں کم از کم آٹھ فوجی ہلاک


فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اہلکار معمول کے گشت کے بعد ایک ٹرک میں واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ بم دھماکے کا نشانہ بن گئے۔

تھائی لینڈ کے جنوب میں حکام نے بتایا ہے کہ سڑک میں نصب بم پھٹنے سے کم ازکم آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق مسلم اکثریتی آبادی والے صوبہ یالا میں ہفتہ کی صبح پیش آنے والے اس واقعے میں دو فوجی اور دو شہری زخمی بھی ہوئے۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اہلکار معمول کے گشت کے بعد ایک ٹرک میں واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ بم دھماکے کا نشانہ بن گئے۔

تاحال کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس علاقے میں مختلف باغی گروہ ایسی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

تھائی لینڈ بدھ مت کے پیروکاروں کی اکثریت والا ملک ہے لیکن ملائشیا سے ملحقہ سرحد کے قریب واقع تین صوبوں پاتانی، ناراتھیوت اور یالا میں 80 فیصد مسلمان آباد ہیں۔

سو سال سے زائد عرصہ قبل سے ملائی نسل سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے ایک خودمختار ریاست قائم کر رکھی تھی جو کہ تھائی لینڈ کی طرف سے اس علاقے کو قبضے میں لینے تک قائم رہی۔

تھائی لینڈ کی بدھ حکومت کے خلاف یہاں مسلح مزاحمت 2004ء میں شدید صورت اختیار کرگئی اور لڑائی میں پانچ ہزار سے زائد افراد مارے گئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔
XS
SM
MD
LG