رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: سڑک کے حادثے میں 19 ہلاک


تھائی کے مصروف شاہراہ پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ’ڈبل ڈیکر‘ بس میں آگ لگ گئی۔

تھائی لینڈ میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق ملک کی مصروف شاہراہ پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ’ڈبل ڈیکر‘ بس میں آگ لگ گئی۔

جب بس میں آگ لگی تو ڈرائیور سمیت کئی مسافر پھنس گئے، تھائی لینڈ کے میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد بس میں سوار تھے۔

تھائی لینڈ میں ’ڈبل ڈیکر‘ بسوں میں عموماً سیاح سفر کرتے ہیں۔

گزشتہ سال تھائی لینڈ میں سڑک کے حادثات میں بڑی تعداد لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG