رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بس میں 33 افراد سوار تھے۔ زخمی ہونے والے چار افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تھائی لینڈ میں پولیس نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس ملک کے شمال میں تھائی لینڈ کے سب سے بلند پل سے نیچے لگ بھگ 50 میٹر گہری کھائی میں گری۔

بس میں 33 افراد سوار تھے۔ زخمی ہونے والے چار افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام گاڑیوں کی ضروری دیکھ بھال نا ہونے، ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور پرہجوم سڑکوں کو ایسے حادثات کی وجوہات بتاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG