رسائی کے لنکس

تھائی، کمبوڈیا سرحد پر جھڑپ، 5 ہلاک


تھائی، کمبوڈیا سرحد پر جھڑپ، 5 ہلاک

تھائی، کمبوڈیا سرحد پر جھڑپ، 5 ہلاک

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے حکام نے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح دونوں ممالک کی سرحدی افواج کے درمیان متنازع علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

کمبوڈین فوج کے ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے اس تبادلے میں اُس کے تین فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ جب کہ تھائی فوج کا کہنا ہے کہ اُس کے دو اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

اس جھڑپ کا آغاز تھائی لینڈ کے سورن صوبے میں ٹا میون ٹام مندر کے قریب ہوا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر لڑائی کا آغاز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

2008ء کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG