رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ، کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازعے پر آسیان کا اجلاس


کمبوڈیا کا ایک فوجی (دائیں جانب) تھائی فوجیوں کو سرحدی علاقے میں واقع مندر کی جانب جاتے دیکھ رہا ہے۔ (فائل فوٹو)
کمبوڈیا کا ایک فوجی (دائیں جانب) تھائی فوجیوں کو سرحدی علاقے میں واقع مندر کی جانب جاتے دیکھ رہا ہے۔ (فائل فوٹو)

جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے ممبران کے وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس منگل کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہو رہا ہے جس میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے مابین سرحدی تنازعے کے ممکنہ حل پر بات چیت کی جائے گی۔

دس رکنی علاقائی تنظیم کا اجلاس اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی درخواست پر ہو رہا ہے جس نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سکیورٹی فورسز کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر گذشتہ ہفتے غور کیا تھا۔

تنازعے کی بنیادی وجہ 11 ویں صدی کے ایک مندر سے متصل متنازع سرحدی علاقہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے جنوبی ایشیائی ملکوں کو اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کو کہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کی طرف سے متنازعے علاقے میں معائنہ کار تعینات کرنے کی سفارش کرنے کا امکان ہے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا آسیان کے رکن ہیں اور رواں سال تنظیم کی سربراہی انڈونیشیا کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG