رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: کرفیو میں دو روز کی توسیع


تھائی لینڈ: کرفیو میں دو روز کی توسیع

تھائی لینڈ: کرفیو میں دو روز کی توسیع

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم ابھیشیت وجےجیوا نے اتوار کے روز کہا کہ بنکاک اور کئی دوسرے صوبوں میں کرفیو میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

قوم سے اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر ابھیشیت نے کہا کہ کرفیو میں اتوار اور پیر کی رات کی توسیع کی جارہی ہے۔

بنکاک میں ملک کی جدید تاریخ کے بدترین بلوؤں کے بعد بدھ کے روز سےکرفیو نافذ کیا تھا۔

مارچ میں، جب سے حکومت مخالف سرخ پوشوں نے اپنے مظاہرے شروع کیے تھے، اب تک کم ازکم 83 افراد ہلاک اور 1800 زخمی ہوچکےہیں۔

سرکاری عہدے داروں نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ بنکاک کا مرکزی ٹرانسپورٹ سٹم اتوار سے دوبارہ شروع ہوجائے گا اور کئی دوسری پابندیوں میں نرمی کردی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG