رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: بنکاک میں مظاہرین کا دھرنا جاری


تھائی لینڈ کی حکومت ہزاروں سرخ پوش مظاہرین کو بنکاک کے ایک تفریحی مرکز سے ہٹانے کے لیے ایک عدالتی حکم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

معزول وزیر اعظم تھاکسن شین وترا کے وفادار ، حکومت مخالف سرخ پوشوں نے ، ٹریفک میں خلل ڈال کر اور بڑے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹوروں کو سیکیورٹی وجوہ کی بناء پر بند رہنے پر مجبور کر کے بنکاک کے سیاحتی اور تجارتی مرکز کو پیر کے روز تیسرے دن بھی مفلوج کئے رکھا ۔

پیر کی سہ پہر ایک ایسا وقت بھی آیا جب سرخ پوشوں کے ایک گروپ نے الیکشن کمیشن کے دفاتر پر کچھ دیر کے لیے قبضہ بھی کیا ۔ گروپ اس بارے میں یقین دہانیاں حاصل کرنے کے بعد منتشر ہو گیا کہ کمیشن وزیر اعظم ابھی شیت وجے جیوا کی جماعت پر سیاسی فنڈز کے نامناسب استعمال کے الزامات کی تفتیش کر رہا ہے ۔

اتوار کے روز ٹیلی وژن پر قومی پیمانے پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں مسٹر ابھی شیت نے سر خ پوش مظاہرین پر تھائی لینڈ کے آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ۔ لگ بھگ 55 ہزار سرخ پوشوں نے حکومت کو فوری طور پر نئے انتخابات پر مجبور کرنے کےکی اپنی مہم کے سلسلے میں ہفتے کے روز علاقے میں دھرنا شروع کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG