رسائی کے لنکس

تھائی وزیر اعظم نے شکست تسلیم کرلی


ینگ لک شیناوترا
ینگ لک شیناوترا

نتائج سے پتا چلتا ہے کہ 500ارکان کے پارلیمان میں اپوزیشن پارٹی نے 260سے زائد نشستیں حاصل کرلی ہیں

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے اتوار کے عام انتخابات میں اپنی شکست قبول کرلی ہے، جس میں سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی اتحادی جماعت کو کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

اتوار کو ابھیشیت وجاجیوا نے اپنے حریف ینگ لک شیناوترا کو مبارکباد دی، جو سابق وزیر اعظم تھاکسن کی چھوٹی ہمشیرہ اور پھیو تھائی پارٹی کی لیڈر ہیں۔ وہ تھائی لینڈ کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہوں گی۔


انتخابات سے پہلے کےجائزوں اور تجزیوں میں کانٹے کے مقابلے کی پیش گوئی کی گئی تھی، جب کہ پھیو تھائی پارٹی نے مسٹر ابھیشیت کی ڈیموکریٹ پارٹی کا صفایا کرکے، پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

نتائج سے پتا چلتا ہے کہ 500ارکان کے پارلیمان میں اپوزیشن پارٹی نے 260سے زائد نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

ایک بیان میں امریکہ نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے پر تھائی ووٹروں کو مبارکباد دی ہے۔

جب سال2006ء میں سلطنت کی فوج نے خون خرابے کے بغیر ایک بغاوت میں مسٹر تھاکسن کو معزول کردیا تھا تھائی لینڈ بڑی طرح منقسم ہو کر رہ گیا تھا۔

تھائی لینڈ میں تقریباً چالیس سیاسی جماعتوں نےانتخابات میں حصہ لیا، لیکن حکمران جماعت ڈیموکریٹس اورحزب مخالف کی پھیو تھائی پارٹی کےدرمیان سخت مقابلہ رہا۔

XS
SM
MD
LG