رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی سے 30 ہلاک


کیمپ میں آتشزدگی کے بعد کا منظر
کیمپ میں آتشزدگی کے بعد کا منظر

آتشزدگی سے 100 سے زائد عارضی گھر، کیمپ میں قائم طبی سینٹر اور خوراک تقسیم کرنے کا مرکز بھی جل کر تباہ ہو گیا۔

تھائی لینڈ کے شمال میں قائم مہاجرین کے ایک کیمپ میں آتشزدگی سے برما سے نقل مکانی کرنے والے کم از کم 30 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ آگ جمعہ کی شام بھڑکی اور اس میں 100 سے زائد عارضی گھر، کیمپ میں قائم طبی سینٹر اور خوراک تقسیم کرنے کا مرکز بھی جل کر تباہ ہو گیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

یہ کیمپ 1992 میں لسانی فسادات کے بعد برما سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے قائم کیا گیا تھا جس میں لگ بھگ 3500 مہاجرین مقیم ہیں۔
XS
SM
MD
LG