رسائی کے لنکس

جنوبی تھائی لینڈ میں 6 افراد ہلاک


جنوبی تھائی لینڈ میں 6 افراد ہلاک

جنوبی تھائی لینڈ میں 6 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے شورش زدہ جنوبی حصے میں مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں نے جمعہ کو منظم حملے کر کے چھ افراد کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ جنگجوؤں نے سڑک میں نصب بم میں اس وقت دھماکا کیا جب ایک ٹرک میں سوار چھ دفاعی رضاکار وہاں سے گزر رہے تھے۔

ملائیشیا کی سرحد سے ملحقہ مسلم اکثریت والے صوبے نارتھیوت میں ہونے والے اس حملے میں پانچ رضا کار مارے گئے جب کہ ایک شدید زخمی ہوا۔

یہ افراد ایک قریبی علاقے کی طرف جا رہے تھے جہاں گزشتہ شب ایک مزدور کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

جنوری 2004ء میں شروع ہونے والی شورش کے بعد سے تھائی لینڈ کے جنوبی صوبوں یالا، پتنی اور ناتھیوت میں 4,600 سے زاید افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG