رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: احتجاجی راہنماؤں کے ساتھ ملاقات پر وزیر اعظم کی رضامندی


تھائی لینڈ کے وزیر اعظم ابھیشت وجا جیو نے حکومت مخالف تحریک ’ریڈشرٹس‘ کے راہنماؤں کے ساتھ مذاکرات شروع کردیے ہیں جو نئے انتخابات کے لیے بنکاک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کررہی ہے۔

اتوارکی صبح اپنے ہفتے وار ٹیلی ویژن خطاب میں مسٹر ابھیشت نے کہا کہ انہیں برطرف کیے گئے وزیر اعظم تھاکسن شناوترا کے حامیوں کے ساتھ ملنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ مگر اس کے چند ہی گھنٹوں کے بعد مسٹر ابھیشت کے دفتر نے ٹیلی ویژن پر ایک اعلان جاری کیا جس میں کہا گیاتھا کہ وزیر اعظم امن کی بحالی اور تشدد کے امکان کو کم تر کرنے کی شرط پر احتجاجی راہنماؤں سے مل سکتے ہیں۔

ہفتے کے روز ہزاروں مظاہرین نے فوج کو کسی تصادم سے بچنے کےلیے بنکاک کے تاریخی چوک سے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا۔ یہ اعلان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔

دو ہفتے قبل مظاہرے شروع ہونے کے بعد سکیورٹی فورس کو دارالحکومت کے مرکزی حصے میں تعینات کیا گیاتھا۔

XS
SM
MD
LG