رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: وزیراعظم کے خلاف غفلت کے الزامات پر سماعت


وزیراعظم ینگ لک شیناواترا (فائل فوٹو)
وزیراعظم ینگ لک شیناواترا (فائل فوٹو)

وزیراعظم کے سینکٹروں حامی کمیشن کے سربراہ کو سماعت سے روکنے کے ارادے سے کمیشن کی عمارت کے باہر جمع ہوئے۔

تھائی لینڈ کا قومی کمیشن برائے انسداد بدعنوانی جمعرات کو وزیراعظم ینگ لک شیناواترا کے خلاف لاپرواہی کے الزامات کی سماعت شروع کررہا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ینگ لک سماعت میں حاضر ہوں گی۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ تین ماہ سے جاری سیاسی بحران میں یہ ایک نئی پیش رفت ہے۔

وزیراعظم کے سینکٹروں حامی کمیشن کے سربراہ کو سماعت سے روکنے کے ارادے سے کمیشن کی عمارت کے باہر جمع ہوئے۔

ینگ لک پر الزام ہے کہ چاول پر مراعات کے پروگرام میں ہونے والی بدعنوانی کو انہوں نے نظر انداز کیا جس سے حکومت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

اگر وزیراعظم پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی ہو سکتی ہے جس کے تحت ان پر پانچ سال سیاست کرنے پر پابندی یا مجرمانہ الزامات عائد ہو سکتے ہیں۔

ینگ لک کے حامی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے حزب اختلاف کی طرف سے ’’عدالتی بغاوت‘‘ گردانتے ہیں۔

گزشتہ نومبر سے حکومت مخالف مظاہرین پر حملوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG