رسائی کے لنکس

بنکاک میں مظاہرین جمع ہونا شروع ہو گئے


شمالی تھائی لینڈ کے ہزاروں مظاہرین ایک جلوس میں شرکت کرنے کے لیے دارالحکومت بنکاک آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس جلوس کا مقصد وزیرِ اعظم ابھیسیت وجاجھیوا کی حکومت کا تختہ الٹنا اور معزول وزیرِ اعظم تھاکسن شناواترا کو اقتدار کی مسند پر بحال کرنا ہے۔

ہفتے کے روز دارالحکومت کی طرف جانے والی شاہراہوں پر لوگوں سے لدے ٹرک اور دوسری گاڑیاں کھڑی نظر آئیں، جہاں سیکیورٹی فورسز کے اہل کار لوگوں کی جامہ تلاشی لیتے رہے۔

احتجاج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس جلوس میں فرنٹ فار ڈیموکریسی اگینسٹ ڈکٹیٹرشپ کے چھ سے سات لاکھ حامی شرکت کریں گے۔

بنکاک کی سڑکوں پر 50 ہزار کے قریب پولیس، فوج اور دوسرے سیکیورٹی اداروں کے اہل کار گشت کر رہے ہیں۔ حکومت نے ایک داخلی قانون منظور کیا ہے جس کے تحت فوج کو کرفیو لگانے اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG