رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: مظاہرین نے اپنے خون سے پینٹگز بنائیں


تھائی لینڈ میں مظاہرین نے، وزیر اعظم کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے سے انکار کے خلاف ایک اور مظاہرے میں ، اتوار کے روز نظمیں ، تصویریں اور سیاسی بیانات لکھنے کے لیے اپنا خون کااستعمال کیا۔

خون سے لکھی گئی تحریریں اور تصویریں ، ریڈ شرٹس کی جانب سے تازہ ترین حکومت مخالف احتجاج ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے اس احتجاج کے لیے اپنے خون کا عطیہ دیا جس کا پہلے سرکاری دفاتر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر چھڑکا ؤ کیا گیا ۔

دارالحکومت بنکاک میں ،فن کاروں نے باقی بچ جانے والے خون کو ایک دیو قامت سفید کینوس پر ایک بڑا آرٹ ورک بنانے کے لیے استعمال کیا۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم ابھشٹ وجاجیوا نے اتوار کے روز کہا کہ وہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنے نمائندے بھیجیں گے، لیکن احتجاج کرنے والی ریڈ شرٹس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG