رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں مظاہرہ


پیر کے روز بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین نے ہفتے کےروز سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کا سوگ منانے کے لیے پیر کے روز بنکاک کی سڑکوں پر خالی تابوتوں کے ساتھ مارچ کیا۔ان جھڑپوں میں 21 افراد ہلاک اور تقریباً نوسو زخمی ہوئے تھے۔

اتوار کی شام ، ہلاک ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں کے افراد نے بھی اس جلوس کی قیادت کی جس میں کچھ افراد نے تابوت اٹھارکھے تھے جب کہ کچھ نے ریڈشرٹ نامی ان مظاہرین کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں جو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو اپنے احاطوں سے ہٹانے کی کوششوں کے دوران ہلا ک ہوگئے تھے۔

مظاہرین نے گفت و شنید کی اپیلوں کو مسلسل مسترد کیا اور تھائی دارالحکومت کے مرکز میں اہم علاقوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا، جن میں اہم کاروباری علاقہ اور شہر کا تاریخی اہمیت کا ضلع شامل تھا۔

مظاہرین وزیراعظم ابھیشیت وجے جیوا کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مسٹر ابھیشیت کہہ چکے ہیں کہ وہ استعفی نہیں دیں گے اور انہوں نے مظاہرین پر زور دیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کریں۔

اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ کو توقع ہے کہ منگل کے روزسے شروع ہونے والا نیا تھائی سال تجدید اور مصالحت کا ایک موقع فراہم کرے گا۔



XS
SM
MD
LG