رسائی کے لنکس

مظاہرین کو وسطی بنکاک سے نکال دیا جائے گا: تھائی وزیر اعظم


مظاہرین کو وسطی بنکاک سے نکال دیا جائے گا: تھائی وزیر اعظم

مظاہرین کو وسطی بنکاک سے نکال دیا جائے گا: تھائی وزیر اعظم

تھائی لینڈ کے وزیراعظم ابھیشیت وجا جیوا نے کہا ہے کہ حکام وسطی بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے زیر قبضہ مقامات واپس لے لیں گے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایسا کب کیا جائے گا۔

اتوار کے روزٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والی ایک تقریر میں جس میں فوج کے سربراہ جنرل انوپانگ پاؤچندا بھی موجود تھے، مسٹر ابھیشیت نے زور دے کرکہا کہ ریڈشرٹ مظاہرین کو منتشر کرناپورے ملک کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے منصوبے کا صرف ایک حصہ ہے۔

جنرل انوپانگ نے کہا کہ قانونی طریقے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس سے بھی انکارکیا کہ اس مسئلے پر فوج میں ایک بڑا اختلاف موجود ہے۔ تھائی لینڈ کی سیکیورٹی فورسز کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی صفوں میں ریڈشرٹس کے حامی گھس چکے ہیں۔

مسٹر ابھیشیت نے ایک بارپھرمظاہرین کی یہ پیش کش مسترد کردی کہ اگروہ 30 دن کے اندر پارلیمنٹ تحلیل کردیں تو وہ وسطی بنکاک کا قبضہ ختم کردیں گے۔

اس کے ردعمل میں مظاہرین کے راہنماؤں نے پارلیمنٹ کی فوری تحلیل کے اپنے مطالبے پر قائم رہتے ہوئے حکومت سے مزید گفت و شنید سے انکار کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG