رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: مظاہروں کا سلسلہ جاری


مظاہرین کے رہنما سُوتھپ تھوگسبن کا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت کو ہٹا دیا جائے جو اُن کے نزدیک کرپٹ ہے اور اقربا پروری کا مظاہرہ کرتی ہے۔

تھائی لینڈ میں جمعرات کے روز بھی مظاہرین کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

مظاہرین بنکاک میں حکومتی ریوینیو دفاتر کے باہر جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
گو کہ مارچ میں ہزاروں افراد شریک تھے اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی مظاہرین نے دھرنا دے رکھا تھا مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اس تحریک کا اثر رفتہ رفتہ کم ہوتا جا رہا ہے۔

مظاہرین کے رہنما سُوتھپ تھوگسبن کا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت کو ہٹا دیا جائے جو اُن کے نزدیک کرپٹ ہے اور اقربا پروری کا مظاہرہ کرتی ہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کی وزیر ِ اعظم ینگلک شنورتا نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے گو کہ انکا کہنا ہے کہ وہ ملک میں انتخابات 2 فروری کو منعقد کروائیں گے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔

رواں ہفتے ہونے والے مظاہرے پرامن رہے اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان کوئی جھڑپیں نہیں ہوئیں۔

تھائی لینڈ گذشتہ چند برسوں سے سیاسی ناہمواری کا شکار ہے اور تھائی لینڈ میں امراء اور غرباء کے درمیان طبقاتی کشمکش بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG