رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: مظاہرین نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا


تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین نے نئے انتخابات کے لیے وزیرِ اعظم ابھیجیت وجاجایا پر دباؤ بڑھاتے ہوئے منگل کے روز پارلیمان پر دھاوا بول دیا۔

پارلیمان کا اجلاس فوری طور پر اس وقت ملتوی کر دیا گیا جب سرخ قمیصوں میں ملبوس مظاہرین نے پارلیمان کو گھیرے میں لے لیا۔ ان کا قانون سازوں سے مطالبہ تھا کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔ بہت سے ارکانِ پارلیمان کو ہیلی کاپٹروں میں وہاں سے نکالا گیا۔

مظاہرین بعد میں پارلیمان کے احاطے سے باہر چلے گئے۔

’سرخ قیمصیں‘ نامی یہ تحریک حالیہ دنوں میں سخت حربے استعمال کر رہی ہے۔ ہفتے کے روز انہوں نے بنکاک کے سیاحتی اور تجارتی مرکز پر قبضہ کر لیا تھا اور منگل کے روز ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی تھیں اور انہوں نے پولیس کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے شہر بھر میں مظاہرے کیے تھے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتِ حال کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانے کے لیے مظاہرین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔ تاہم انسانی حقوق کے ایک نمائندے نے کہا ہے یہ علاقہ ایسا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز کے لیے سرخ قمیصوں کے خلاف کارروائی کرنا بہت مشکل تھا۔

XS
SM
MD
LG