رسائی کے لنکس

سرخ پوشوں کے ساتھ جھڑپیں جاری،16 ہلاک


تھائی لینڈ کی حکومت نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پرتشدد واقعات میں مسلح سرخ پوش ملوث ہیں۔

حکومت کی طرف سے سٹی سنٹر میں مخالف مظاہرین کو نکالنے کی کارروائیوں کے دوران اب تک 16افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سرخ پوش مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی ہفتے کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہی اور اس دوران بنکاک میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔حکومت مخالف سرخ پوشوں نے دارالحکومت کے قریب ایک اہم شاہراہ پر قبضہ کرلیا اور وہاں بھی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

سفارتی ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ مغربی ممالک کے سفارتخانوں کو علاقے میں ڈیپارٹمنٹل سٹوروں پر ممکنہ گرینیڈ حملوں کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

ایک حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت جانی نقصان کے بارے میں پریشان ہے جب کہ سکیورٹی فورسز کو مسلح سرخ پوشوں کی طرف سے حملوں کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG