رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: بس کھائی میں گرنے سے 30 ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

مقامی پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہی معلوم ہوا ہے کہ ڈھلوان پر اترتے ہوئے بس کی بریک فیل ہو گئی.

تھائی لینڈ میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم تیس افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

منگل کو حکام نے بتایا کہ رات دیر گئے یہ حادثہ صوبہ تاک میں پیش آیا۔ اس بس پر مقامی انتظامیہ کے لوگ سوار تھے۔ حکام کے بقول مرنے والوں میں 21 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مقامی پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہی معلوم ہوا ہے کہ ڈھلوان پر اترتے ہوئے بس کی بریک فیل ہو گئی اور یہ سڑک کنارے رکاوٹ کو توڑتی ہوئے پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

صوبہ تاک میں دشوار گزار پہاڑی راستوں کی وجہ سے یہاں سڑک کے حادثات معمول کی بات ہیں۔ گزشتہ سال اسی سڑک پر تین سو حادثات ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ بنکاک کے جنوبی ساحل کی طرف اسکول کے بچوں کو تفریح کے لیے لے جانے والی ایک بس اور ٹرک میں تصادم سے کم ازکم 13 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG