رسائی کے لنکس

تھائى لینڈ: بھاری سیکیورٹی کےباعث احتجاجی جلوس منسوخ


تھائى لینڈ: بھاری سیکیورٹی کےباعث احتجاجی جلوس منسوخ

تھائى لینڈ: بھاری سیکیورٹی کےباعث احتجاجی جلوس منسوخ

تھائى لینڈ میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے منگل کے روز بنکاک کے مالیاتی مرکز میں ایک جلوس نکالنے کا پروگرام منسوخ کردیا۔ اِس سے پہلے پوری طرح مسلح سینکڑوں فوجی شہر کے اس علاقے میں پہنچ گئے تھےاور فوج نے دھمکی دی تھی کہ وہ احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے جان لیوا طاقت استعمال کرے گی۔

سُرخ پوش مظاہرین نے ، جو پہلے ہی اندرونِ شہر ایک بڑے کاروباری علاقے پر قابض ہیں، دھمکی دی تھی کہ وہ بنکاک کی سِیلام روڈ پر جلوس نکالیں گے، جہاں بہت سے غیر ملکی بینکوں کی شاخیں قائم ہیں۔یہ لوگ کئى ہفتوں سے جاری اپنے احتجاجی مظاہروں میں نئے انتخابات کا مطالبہ کررہے اور تھائى لینڈ کے وزیرِ اعظم ابھی سِت وِیجا جیوا نے فی الحال اس مطالبے کو ردّ کردیاہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے منگل کے روز خبر دار کیا ہےکہ اگر مظاہرے مزید پھیلے تو فوج انہیں منتشر کرنے کے لیے اصل گولا بارود استعمال کرسکتی ہے۔

حزبِ اختلاف کے ایک لیڈر نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ گذشتہ رات فوج کے سربراہ جنرل انُوپونگ پاؤ چِندا کے ساتھ جو رابطہ قائم کیا گیا تھا، اُس کے نتیجے میں منگل کے روز کشیدگی کم ہوگئى۔

XS
SM
MD
LG