رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: شمسی بجلی گھروں کے لیے14 کروڑ ڈالر کا قرضہ


تھائی لینڈ: شمسی بجلی گھروں کے لیے14 کروڑ ڈالر کا قرضہ

تھائی لینڈ: شمسی بجلی گھروں کے لیے14 کروڑ ڈالر کا قرضہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے وسطی تھائی لینڈ میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے دو منصوبوں کے لیے چودہ کروڑ ڈالر قرض کا اعلان کیا ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ ان تنصیبات کے ذریعے مجموعی طور پر 38 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور یہ تھائی لینڈ کو وہ ہدف حاصل کرنے میں مدد دیں گی جس کے تحت 2022ء تک ملک میں تجارتی شعبے میں بیس فیصد توانائی کی ضروریات متبادل ذرائع کے استعمال سے حاصل کردہ بجلی سے پوری کی جائیں گی۔

ان تنصیبات کی تعمیر اِیوتھایا (Ayutthaya) کے علاقے میں بانگ چک پٹرولیم کمپنی کرے گی، جس میں تھائی لینڈ میں تیل کی قومی کمپنی پی ٹی ٹی بھی حصہ دار ہے۔

اس قرض کا اجرا ایشیائی ترقیاتی بینک کے اُس پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایشیائی ممالک کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے شعبے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ بینک 2013ء کے وسط تک ترقی پذیر ممالک میں تین ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کی پیداوار کے لیے قرض فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG