رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: بادشاہ کی ہتک پر امریکی شہری کو سزا


جو گورڈن
جو گورڈن

تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے اپنے بلاگ پر ملک کے شاہی خاندان سے متعلق اشتعال انگیز مواد شائع کرنے والے ایک امریکی شہری کو 30 ماہ قید کی سنائی ہے۔

55 سالہ تھائی نژاد امریکی شہری جو گورڈن کے خلاف یہ فیصلہ جمعرات کو سنایا گیا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ تھائی بادشاہ بھومیبول ادولیادج کی ممنوع سوانح عمری کے اقتباسات کا ترجمہ اپنے بلاگ پر شائع کرکے بادشاہ کی ہتک کا مرتکب ہوا۔

گورڈن کا کہنا ہے کہ اس اشاعت کے وقت امریکی ریاست کولوراڈو میں مقیم تھا۔ اسے مئی میں تھائی لینڈ آمد کے بعد گرفتار کیا گیا۔

امریکی کونسل جنرل الزبتھ پراٹ نے سزا کو ’سخت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورڈن کو ’’اپنے اظہار رائے کی آزادی‘‘ پر سزا نہیں دی جانی چاہیے۔

تھائی لینڈ میں شاہی خاندان کی ہتک قابل سزا جرم ہے اور ملکی قوانین کے تحت اس کی سزا زیادہ سے زیادہ 15 سال قید ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG