رسائی کے لنکس

شہنشاہیت کی توہین کے الزامات کا اعتراف


تھائی لینڈ کے بادشاہ اپنے خاندان کے ہمراہ
تھائی لینڈ کے بادشاہ اپنے خاندان کے ہمراہ

امریکی شہری جو گارڈن نے پیر کو تھائی لینڈ کی ایک عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنے خلاف عائد شہنشاہیت کی توہین کے الزامات کا اعتراف کیا ہے۔

جرم ثابت ہونے پر تھائی لینڈ میں پیدا ہونے والے جو گارڈن کو 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

بینکاک میں جرائم کی عدالت میں پیشی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں اُنھوں نے کہا کہ وہ مقدمہ نہیں لڑنا چاہتے، لیکن اُنھیں امید ہے کہ امریکی حکومت اُن کی مدد کرے گی۔

امریکہ کی مغربی ریاست کولاراڈو کے 55 سالہ رہائشی کو مئی میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ چھٹیاں گزارنے تھائی لینڈ آئے ہوئے تھے۔

گورڈن پر الزام ہے کہ جب وہ امریکہ میں تھے اُنھوں نے انٹر نیٹ پر اپنی تحریر میں شاہی خاندان کے لیے توہین آمیر الفاظ استعمال کیے اور ایک ممنوعہ کتاب کے ترجمے کے لنک کی تشہیر بھی کی۔

XS
SM
MD
LG