رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: شاہی معافی کے بعد امریکی شہری رہا

جو گورڈن
جو گورڈن

جو گورڈن کو تھائی بادشاہ کی مقامی سطح پر ممنوع سوانح عمری کے کچھ حصوں کا ترجمہ کرنے کے الزام میں گزشتہ سال دسمبر میں 30 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ کی توہین کرنے کے الزام میں قید امریکی شہری کو شاہی معافی کے بعد تھائی قید خانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔

جو گورڈن کو تھائی بادشاہ کی مقامی سطح پر ممنوع سوانح عمری کے کچھ حصوں کا ترجمہ کرنے کے الزام میں گزشتہ سال دسمبر میں 30 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان والٹر برانوہلر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انھیں گورڈن کی رہائی کی وجوہات کا علم نہیں لیکن وہ اس خبر سے خوش ہیں۔

’’ہم تھائی عہدے داروں پر ہر سطح پر زور دیتے آئے ہیں، یہاں بنکاک میں بھی اور واشنگٹن میں بھی کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائیں۔‘‘

تھائی لینڈ کے قوانین کے مطابق شاہی خاندان کی توہین کرنے پر کسی کو بھی 15 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG