رسائی کے لنکس

تھر کو آفت زدہ قراردیا جائے، وزیراعلیٰ سے سفارش


بدھ کو ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے حکومت سندھ کو تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایک مراسلہ روانہ کیا ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ تھر میں حالیہ سیزن میں بھی بارشیں نہیں ہوئیں، جس کی وجہ سے، انسانی زندگیوں کو خطرہ اور غذائی قلت کا سامنا ہے

صوبہٴسندھ کے صحرائی علاقے تھر میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل تیسرے سال بھی قحط کا خطرہ برقرار ہے، جس کی وجہ سے بدھ کو ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے تھر کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

بدھ کو ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے حکومت سندھ کو تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایک مراسلہ روانہ کیا ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ تھر میں حالیہ سیزن میں بھی بارشیں نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو خطرہ اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔

تھرپارکر میں پچھلے تین سال سے ضرورت کے مطابق بارشیں نہیں ہوئیں جس سے زمین کے ساتھ ساتھ کنویں بھی خشک ہوگئے ہیں۔

ادھر غذائی قلت پر قابو پانے کے لئے بدھ سے مفت گندم کی تقسیم کا تیسرا مرحلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ گندم کی مرحلہ وار تقسیم کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے کی مکمل صورتحال سے وزیراعلیٰ سے ساتھ ساتھ ریلیف ڈپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو بروقت غذائی اجناس تک رسائی ممکن ہوسکے۔

XS
SM
MD
LG