رسائی کے لنکس

50 سال سے زیادہ عمر کے فن کاروں کا سالانہ ایوارڈ


کلنٹ ایسٹ وڈ
کلنٹ ایسٹ وڈ

کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلم انوکٹس ان ایوارڈز کی اس سال میں سب سے بہترین فلم قرار پائی ہے

امریکہ میں ہر سال 50 برس سے زیادہ عمر کے فنکاروں اور فلم پروڈیوسرز کوایک انوکھا ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔موویز فار گرون اپس ، دی گولڈن چیئر نامی اس ایوارڈ کا اہتمام ہر سال اے اے آر پی نامی ایک میگزین کرتا ہے۔

کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلم انوکٹس ان ایوارڈز کی اس سال میں سب سے بہترین فلم قرارا پائی ہے۔ اےاے آرپی میگزین کے ایڈیٹر بل نیوکوٹ کہتے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں نسلی تعصب کے خاتمے پر بنی یہ فلم ایک بہترین فلم ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے نیلسن منڈیلا ایک رگبی میچ کے ذریعے اپنی قوم کو قریب لاتے ہیں،۔مورگن فری مین نے اپنے فنی کیریر سے سب سے بہترین اداکاری کی۔

جیف برجز نے 50 سال سے زیادہ عمر کے اداکاروں میں اپنی فلم کریزی ہارٹ میں بیڈ بلیک نامی ایک گلوکار کے رول کے لیےبہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

بل نیوکوٹ کہتے ہیں کہ اس فلم میں برجز نے ایک امریکی علاقائی گلوکار کا کردار ادا کیا ہے ، جو شراب نوشی کے باعث اپنی زندگی سے بیزار ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے وہ آہستہ آہستہ اس کی زندگی واپس اپنی ڈگر پر آتی ہے۔نیوکوٹ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں وہ آسکر ایوارڈ بھی جیت جائیں گے۔ لیکن ہم نے ان کا انتخاب پہلے ہی کر لیا۔

ہیلن میرین کو پچاس سال سے زیادہ عمر کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا ہے۔ اپنی فلم لاسٹ سٹیشن میں انھوں نے ایک روسی مصنف لیو ٹالسٹائی کی بیوی کا کردار ادا کیا۔جبکہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ کیتھرین بیجیلو کو ان کی فلم دی ہرٹ لاکر کے لیے ملا۔ یہ فلم اسکر کے لیے بہترین فلم کے زمرے میں نامزد ہوئی ہے۔

بل نیو کوٹ کہتے ہیں کہ یہ ایک غیر معمولی اور جنگ پر بنی فلم ہے۔ اسے سال کی سب سے طاقتور فلم کہا جاسکتا ہے۔میرے خیال سے کیتھرین اپنی اس فلم کے لیے آسکربھی جیت جائیں گی۔یہ ایک بہت ہی دلچسب فلم ہے۔

ایواڈز کی ایک انوکھی کیٹیگری تھی سال کی بہترین لو سٹوری ، جس کے لیے فلم ، جولی اور جولیا کو چنا گیا۔ اداکارہ میریل سٹریپ نے ایک باورچی جولیا چائلڈ کا کردار ادا کیا اور اداکار سٹینلے توچی نے ان کے شوہر۔

بل نیو کوٹ کہتے ہیں کہ یہ ایک خوبصورت فلم ہے جو آپ کو احساس دلاتی ہے کہ ایک انسان کے ساتھ اپنی زندگی کے اتنے سال گزارنے کے بعدآپ کیا اور کتنا اچھا محسوس کرتے ہیں۔

اداکارہ میریل سٹریپ نے فلم ، اٹ از کومپلی کیٹد میں بھی اداکاری کی ہے جو کہ اس سال کی سب سے بہترین مزاحیہ فلم قرار پائی ہے۔ فلم سٹار ٹریک اس سال کی سب سے بہترین فلم ان لوگوں کے لیے قرار پائی جو عمر رسیدہ ہیں لیکن پھر بھی جوان ہیں۔

میگزین کے ایڈیٹر بل نیو کوٹ کہتے ہیں کہ انھیں امید ہے کہ فلمیں بنانے والے 50 سال سےزیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کہانیاں تلاش کرتے رہیں گے جوانھیں پسند بھی آئیں گی۔

XS
SM
MD
LG