رسائی کے لنکس

بہار اسبملی کے انتخابات میں بی جے پی مخالف اتحاد کی برتری


اتور کو الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے مخالف تین جماعتی اتحاد نے ریاست کی 243 سیٹوں میں سے 140پر برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت نے بہار کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

آبادی کے لحاظ سے بہار کا شمار بھارت کی بڑی ریاستوں میں ہوتا ہے۔

اتور کی صبح الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے مخالف تین جماعتی اتحاد نے ریاست کی 243 سیٹوں میں سے 140 پر برتری حاصل کر لی ہے۔

بہار کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت سے متعلق ایک ریفرنڈم خیال کیا جارہا تھا اور انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ریاست کے طول و عرض میں کئی بڑے جلسوں سے بھی خطاب کیا۔

اس مہم کے دوران بی جے پی کا کوئی دوسرا رہنما اتنا نمایاں طور پر سرگرم نہیں تھا جتنے نریندر مودی تھے۔

بہار میں بی جے پی کے رہنما سوشیل کمار نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اتحاد کے رہنما نیتش کمار کو مبارک باد دی۔

وزیر اعظم نر یندر مودی کی جماعت بی جے پی کو بہار کے ریاستی انتخابات میں دوسری بڑی شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے اس سے قبل فروری میں ان کی جماعت کو دہلی ریاست کے انتخابات میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG